ہومانٹرنیشنلپاکستان کا سلامتی کونسل سے سندھ طاس معاہدے پر نوٹس کا مطالبہ

پاکستان کا سلامتی کونسل سے سندھ طاس معاہدے پر نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کی صدر کو نائب وزیراعظم کا مکتوب پہنچایا، جس میں دریائے چناب پر بھارتی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے منصوبوں سے پاکستان کی آبی، غذائی اور معاشی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے، اور عالمی امن کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ اسحاق ڈار نے خبردار کیا کہ نئی دہلی کے اقدامات پاکستان کے آبی تحفظ کے لئے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے نظام پر غیرقانونی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد پانی کا رخ موڑنا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا دریائے چناب سے اضافی پانی کو بیاس بیسن کی طرف منتقل کرنے کا منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایک روز قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ بھارت دریائے سندھ کے نظام پر مختلف منصوبوں کے ذریعے آبی بالادستی حاصل کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں