اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ یادداشت حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھے گی۔
صدر زرداری نے بیان میں کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیشرفت کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنائے گی اور تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے۔
بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمل کو آگے بڑھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حمایت کو سراہا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب 19 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہوگی۔


