میکسیکو سٹی (لارڈ میڈیا): میکسیکو سٹی میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب رنگا رنگ انداز میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کی فٹ بال قیادت نے شرکت کی۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی قیادت میں دو رکنی پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔
صدر میکسیکو نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ وہ تاریخ کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی مثالی انداز میں کریں گے۔ انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کا عزم کیا۔
فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے شاندار افتتاحی تقریب پر صدر میکسیکو کا شکریہ ادا کیا اور شریک میزبان ممالک امریکہ اور کینیڈا کی شاندار انتظامات کی تعریف کی۔
پاکستانی وفد نے دیگر ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے عالمی فٹ بال قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔


