لندن (لارڈ میڈیا): ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم نے فلسطین میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کے حوالے سے 149 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اسرائیل کی مربوط پالیسی کا نتیجہ ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ریاستی سرپرستی میں مہم کو تیز کر دیا ہے، جس میں فلسطینیوں کی مقبوضہ علاقوں سے جبری بے دخلیاں اور منتقلی شامل ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں یو این قراردادوں کے مطابق غیر قانونی ہیں اور دنیا کو ان اقدامات پر فوری کارروائی کرنی چاہیے۔


