ہومانٹرنیشنلبل گیٹس جیفری ایپسٹین معاملے پر ایوان کی کمیٹی میں پیش

بل گیٹس جیفری ایپسٹین معاملے پر ایوان کی کمیٹی میں پیش

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی ایوان کی کمیٹی نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے معاملے پر مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے سوالات کیے۔ گیٹس نے اپنی گواہی کو متاثرین کے لیے انصاف کی راہ ہموار کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایپسٹین پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد بھی گیٹس نے اس سے ملاقاتیں کی تھیں۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئی تھیں۔ بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگی تھی اور کہا کہ ان کی غلطیوں سے فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا۔

بل گیٹس نے زور دیا کہ ان کا ایپسٹین کے جرائم میں کوئی حصہ نہیں تھا اور ایپسٹین سے تعلقات کا مقصد مخیّر افراد سے تعلقات بنانا تھا۔ انہوں نے کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے یا دیکھنے کی تردید کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں