پشاور (لارڈ میڈیا): تحریک انصاف کی قیادت نے ناراض ارکان کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کر دیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی اور سیاسی رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ارکان سے رابطہ نہ کریں جنہوں نے پارٹی معاملات کو میڈیا پر اٹھایا ہے یا پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی کو شکایات یا مسائل ہیں، انہیں مناسب فورم کے ذریعے سنا اور حل کیا جائے گا۔ پارٹی نے زور دیا ہے کہ میڈیا بیانات کے ذریعے دباؤ ڈالنے والے یا اندرونی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی کوشش کرنے والوں کو پذیرائی نہ دی جائے۔
پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ارکان کی شکایات کو سننے کے لیے مناسب فورمز موجود ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔


