واشنگٹن (لارڈ میڈیا): بحیرہ عمان میں امریکی فضائیہ نے بھارتی آئل ٹینکر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق آئل ٹینکر نے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش میں امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
امریکی فوج کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب آئل ٹینکر کے عملے نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا۔
بھارت نے اس حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کیا اور باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
حملے کے بعد بھارتی آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 28 رکنی عملے میں سے 3 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 24 بھارتی شہریوں سمیت مجموعی طور پر 21 افراد کو بچا لیا گیا۔


