ہوماہم ترینڈاکٹر ماہ نور کی کوئی بڑی سرجری نہیں ہوگی

ڈاکٹر ماہ نور کی کوئی بڑی سرجری نہیں ہوگی

کراچی (لارڈ میڈیا): کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے کی پلاسٹک سرجنوں نے معمولی گرافٹنگ کی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کی کوئی بڑی سرجری نہیں کی گئی اور نہ ہی ہوگی، ری کنسٹرکٹیو سرجن معمولی گرافٹنگ کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ روز ڈاکٹر ماہ نور کا تیسری بار مکمل معائنہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں میں ری کنسٹرکٹیو سرجن اور ماہر چشم شامل تھے۔ ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے، آنکھوں کے بیرونی حصے، ہونٹ اور ناک پر زخم ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے مختلف ٹیسٹ بھی کرائے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کی فیملی علاج سے مکمل مطمئن ہے۔ حکومت بلوچستان اور حکومت سندھ متاثرہ ڈاکٹر اور ان کی فیملی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں