ہومانٹرنیشنلبھارتی اداکارہ ایوا گروور کا گھریلو تشدد کا انکشاف

بھارتی اداکارہ ایوا گروور کا گھریلو تشدد کا انکشاف

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ ایوا گروور نے عامر خان کے سوتیلے بھائی حیدر علی خان کے ساتھ اپنی ناکام شادی کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شادی کے دوران انہیں شدید گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایوا نے کہا کہ ان کی نوعمری سے ہی شادی کا شوق تھا، مگر حقیقت ان کی توقعات کے برخلاف نکلی۔

ایوا گروور نے بتایا کہ انہوں نے صرف 18 دن کی جان پہچان کے بعد حیدر علی خان سے شادی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا تھا اور شادی کے بعد جلد ہی معلوم ہو گیا کہ ان کا شوہر ان کی توقعات کے مطابق نہیں تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ شوہر کا غصہ اور جارحانہ رویہ ان کے لیے ناقابل برداشت تھا۔

ایوا گروور نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے ان پر جسمانی تشدد کیا۔ انہوں نے اس دوران کئی سال تک رشتے کو نبھایا، مگر آخرکار بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ساتھیوں نے انہیں اس مشکل وقت میں حوصلہ دیا اور ان کی والدہ نے انہیں دوبارہ گھر میں خوش آمدید کہا۔ ایوا نے عامر خان کے والد طاہر حسین کی شفقت کا بھی ذکر کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں