پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اگر صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رہا تو این ای سی اجلاس میں شرکت مشکل ہوگی۔ یہ بیان وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے دوران دیا گیا۔ ملاقات میں این ایف سی اجلاس اور صوبے کے مالی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے بھی خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ جاری ناانصافی برقرار رہی تو این ای سی اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بڑے فیصلوں سے قبل قیادت سے مشاورت کرتی ہیں۔
صوبے کے اے آئی پی فنڈز کو 37 ارب روپے سے کم کر کے 27 ارب روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ ضم اضلاع کے ترقیاتی اے آئی پی کا بجٹ بھی کم کر کے 56 ارب روپے کر دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور تمام ایم پی ایز سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


