لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔ شاہین آفریدی، جو پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں، کو ٹیسٹ کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ وہ وائٹ بال کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا ہے، جن میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ اور 27 کھلاڑی ون ڈے اور ٹی 20 کیمپ کے لیے شامل ہیں۔ وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر تک چلے گا جبکہ ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
بورڈ کے تھنک ٹینک نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہین آفریدی مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شاہین نے آخری ٹیسٹ مئی 2026 میں بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا جہاں ان کی کارکردگی پر تنقید کی گئی تھی۔
شاہین آفریدی کی رفتار اور فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے پر بورڈ کو تحفظات ہیں۔ ان کی رفتار بنگلادیش کے دورے میں کم رہی جس کی وجہ سے ان کی بولنگ پر سوالات اٹھے۔ بورڈ کا خیال ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے بغیر ان کی بولنگ میں بہتری کے امکانات کم ہیں۔


