ہومانٹرنیشنلکاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے دوران بھارتی نوجوانوں کی گودی میڈیا پر...

کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے دوران بھارتی نوجوانوں کی گودی میڈیا پر سخت تنقید

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی نوجوانوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران گودی میڈیا کے کردار پر سخت تنقید کی۔ نوجوانوں نے کہا کہ گودی میڈیا عالمی سطح پر سب سے زیادہ جانبدار ہے اور یہ صرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تشہیر کرتا ہے۔

نوجوانوں نے گودی میڈیا کو ‘دلال’ اور ‘چور’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا بی جے پی حکومت کے پیسوں پر چلتا ہے اور عوامی مسائل کو نظرانداز کرتا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گودی میڈیا کی تمام تر توجہ سنسنی خیزی اور شرانگیزی پر مرکوز ہوتی ہے۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے رہنما ابجیت دیپکے نے بھی نوجوانوں کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گودی میڈیا پر نہ جانے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ صرف سنسنی خیز خبروں پر۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں