کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں تجارتی راستوں کی بندش کے باعث افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کے باعث ٹماٹر، پیاز، تازہ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں اور افغان کسان طالبان کی پالیسیوں کے باعث پریشان ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک افغان کاشتکار نے بتایا کہ پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12 ہزار افغانی تھی جو اب صرف 500 رہ گئی ہے۔
افغان کاشتکاروں نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مشکلات کا حل نکالیں کیونکہ قیمتوں میں شدید کمی سے وہ پریشانی کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان برآمدات متاثر اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے۔


