ہوماہم تریندریائے سندھ پر گائیڈ بند ٹوٹنے سے لیہ میں وسیع علاقہ زیر...

دریائے سندھ پر گائیڈ بند ٹوٹنے سے لیہ میں وسیع علاقہ زیر آب آ گیا

لیہ (لارڈ میڈیا): دریائے سندھ پر بنے لیہ تونسہ پل کا شرقی گائیڈ بند ٹوٹنے سے وسیع علاقہ زیر آب آ گیا ہے اور متعدد دیہات متاثر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس گائیڈ بند کی مرمت اور بحالی کے لیے 34 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، جس میں سے ٹھیکیدار اقبال لغاری کو 28 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔

گائیڈ بند کی مرمت کے دوران پتھروں کی بجائے مٹی سے بھرے بورے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جو بند کے ٹوٹنے کی وجہ بنا۔ گزشتہ ماہ اگست میں بھی دوران سیلاب گائیڈ بند ٹوٹ گیا تھا، 34 کروڑ سے مرمت و بحالی کے باوجود گائیڈ بند دریائے سندھ میں پانی کے معمولی اضافے پر ٹوٹ گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں