ہومتازہ ترینچین اور روس کے درمیان تجارت میں جنوری سے اپریل کے دوران...

چین اور روس کے درمیان تجارت میں جنوری سے اپریل کے دوران 19.7 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ یعنی جنوری تا اپریل کے دوران چین اور روس کے مابین تجارتی حجم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19.7 فیصد اضافے کے ساتھ 85.2 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو اس سال کے لئے ایک اچھے آغاز کی علامت ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کے مابین سالانہ تجارتی حجم مسلسل 3 سال سے 200 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چینی وزارت تجارت اور متعلقہ روسی حکام نے تجارت اور کثیر الجہتی کی حمایت پر مبنی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریق اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں پر روابط کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے، ترقی کے نئے انجن پیدا کرنے کے لئے جدید معیاری پیداواری صلاحیتوں کا فائدہ اٹھائیں گے اور اشیاء و خدمات کی تجارت کو مزید بہتر بنائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت تجارت دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر خلوصِ نیت سے عملدرآمد کرے گی اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لئے کام کرے گی۔

حہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کثیر الجہتی اور علاقائی امور میں بھی اپنی ہم آہنگی کو بڑھائیں گے تاکہ ایک منصفانہ اور معقول بین الاقوامی اقتصادی نظام کی تشکیل میں مل کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں