ہومانٹرنیشنلایران سے مذاکرات “آخری مراحل” میں داخل، امریکہ “درست جواب” کا منتظر...

ایران سے مذاکرات “آخری مراحل” میں داخل، امریکہ “درست جواب” کا منتظر ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے ’’آخری مراحل‘‘ میں داخل ہو چکی ہے اور وہ ’’درست جواب‘‘ کے لئے چند روز انتظار کرنے کو تیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم ایران کے معاملے کے آخری مراحل میں ہیں، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘‘

امریکی صدر نے کہا کہ ’’یا تو معاہدہ ہو جائے گا یا پھر ہم کچھ ایسے اقدامات کریں گے جو کافی سخت ہوں گے، لیکن امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔‘‘

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایران کے ساتھ امن معاہدہ جلد مکمل کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور اشارہ دیا کہ وہ صرف آبنائے ہرمز کھولنے تک محدود کسی ’’جزوی معاہدے‘‘ پر غور نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم اس موقع کو ایک ہی بار آزمائیں گے۔‘‘

انہوں نے کسی جزوی سمجھوتے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ’’بہت اچھی‘‘ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ امریکی۔ایرانی مذاکرات میں ترکیہ کو اہم ثالث ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو جنگ مغربی ایشیا سے باہر دیگر خطوں تک پھیل جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں