نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی مذہبی رہنما سنت رامپال جی مہاراج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ گرمی سے بچنے کے لیے خصوصی انتظامات کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ ہریانہ کے ایک مندر کا ہے جہاں ایئرکنڈیشننگ کا انتظام موجود نہیں تھا۔ شدید گرمی کے باعث انتظامیہ نے ٹرالی کے ساتھ کولر منگوا لیے جو ان کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چیلا ہاتھ میں رومال لے کر انہیں ہوا بھی دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔


