تہران (لارڈ میڈیا) : ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے دوبارہ حملے کیے تو جنگ خطے سے باہر پھیل سکتی ہے۔ ان کا یہ بیان امریکا اور اسرائیل کی اسٹریٹجک ناکامیوں کے بعد آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا ایک بار پھر دھمکیوں کی زبان استعمال کر رہا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی اسلامی انقلاب کی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے حملے ان مقامات تک پہنچ سکتے ہیں جن کا دشمن تصور بھی نہیں کر سکتا۔
ایرانی حکام نے کہا کہ وہ جنگی لوگ ہیں اور خیالی بیانات یا آن لائن باتوں پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے دشمن کو میدان جنگ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی دھمکی دی۔


