گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ستارہ امتیاز ملنا ناقابل یقین ہے، فخر، خوشی و عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فن موسیقی میں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ستارہ امتیاز حاصل ہونے پر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے، یہ میرے لئے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20سال بعد مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں یہ اعزاز اپنے بیٹے، سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ رہے ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی جاری ہے۔
گلوکارہ نے لکھا کہ یہ ایک خوبصورت اتفاق ہے کہ اس بار بھی میں نے سرخ لباس ہی پہنا تھا اور 20سال قبل تمغہ امتیاز ملتے وقت بھی میں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔


