ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے عائد الزامات کی تردید کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دعا لیپا کی تصویر 2025ء میں ان کے سٹریمنگ پلیٹ فارم سام سنگ ٹی وی پلس کے ایک تھرڈ پارٹی کانٹینٹ پارٹنر کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔
گلوکارہ کی تصویر صرف اس یقین دہانی کے بعد استعمال کی گئی کہ تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں جن میں ریٹیل باکسز کے حقوق بھی شامل تھے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ سام سنگ دعا لیپا اور دیگر فنکاروں کے املاک کے حقوق کا احترام کرتی ہے، معاملے کے حل کیلئے گلوکارہ کی ٹیم کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔


