ہومانٹرنیشنلایران جنگ کی کوریج، ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر تنقید، غدار قرار...

ایران جنگ کی کوریج، ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر تنقید، غدار قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کی کوریج پر امریکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غداری قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایسی خبریں جن میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ تہران عسکری لحاظ سے واشنگٹن کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے، دشمن کی مدد اور سہولت کاری کے مترادف ہیں، اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

امریکی صدر نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑے ہونیوالے بزدل ہیں، صرف ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ ہی امریکہ کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف پر زور دیا کہ وہ ایران جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو سمن جاری کرے تاکہ خفیہ ذرائع کی شناخت کی جا سکے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں