ہومانٹرنیشنلطالبان کی ناقص پالیسیاں، ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افغانی غذائی...

طالبان کی ناقص پالیسیاں، ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افغانی غذائی عدم تحفظ کا شکار

طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث افغانستان میں غربت، بھوک اور افلاس نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے، ایک کروڑ 30لاکھ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ طالبان رجیم کی نااہلی کے باعث افغانستان اس وقت معاشی تباہی اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری جیسے کئی بحرانوں کی زد میں ہے، رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جن میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ماہرین کے مطابق طالبان رجیم نے ملکی وسائل کو عوامی خوشحالی کی بجائے دہشتگردوں کی پشت پناہی کیلئے وقف کر رکھا ہے جس کا خمیازہ افغان عوام بھگت رہے ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں