پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے 15مئی سے این سی اے لاہور میں کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔
حکام کے مطابق 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانی ہے، 15مئی سے شروع ہونیوالا کیمپ 21مئی تک جاری رہے گا، 28 کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔
این سی اے کوچنگ سٹاف پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے کوچنگ سٹاف کیساتھ مل کر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
پاکستان انڈر 19کے فاسٹ بولرز عبدالسبحان اور علی رضا بھی این سی اے وائٹ بال کیمپ میں شامل ہیں جبکہ عامر جمال، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، عرفات منہاس اور فیصل اکرم بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں فخر زمان، حیدر علی، حمزہ نذر، حارث رف، حنین شاہ، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد فائق، محمد حسنین، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔


