سعودی پرو لیگ کے مقابلے میں النصر نے حریف الہلال کیخلاف 1-1 کے نتیجے کیساتھ لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا موقع گنوا دیا۔
میچ کے اختتام پر ناراض النصر کے شائقین نے الہلال کے شائقین کیلئے مخصوص وی آئی پی سیکشن پر دھاوا بول دیا اور ان پر لاٹھیاں برسائیں جس پر الہلال کے شائقین نے بھرپور مزاحمت کی جس سے سٹیڈیم میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
ریاض پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے متعدد شائقین کو گرفتار کرلیا ہے۔


