بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور شوہر سورج نمبیار کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں، دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری 2022ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیساتھ تصاویر اور محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں۔
ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے باوجود مونی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب بھی شادی اور سورج کیساتھ کئی یادگار تصاویر موجود ہیں جبکہ سورج کی پروفائل پر بھی مونی کیساتھ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔


