آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ناقص کارکردگی پر میکسویل، اسٹوئنس اور اسمتھ کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے جون میں بنگلادیش کیخلاف تین ٹی 20میچز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جن میں میکسویل، اسٹوئنس، اسمتھ، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کو شامل نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور اسٹیو اسمتھ کا ٹی 20انٹرنیشنل کیریئر ختم نہیں ہوا انہیں آرام دیا گیا ہے، فیصلہ مستقل نہیں بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2028ء کے ہوم ٹی 20ورلڈ کپ اور لاس اینجلس اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی صلاحیتوں کو مواقع دینا ضروری ہے۔


