وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ریکوڈک کو معدنی شعبے کیلئے فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے سرمایہ کاری، روزگار و ترقی کے مواقع پڑھیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں علی پرویز ملک سے چیئرمین بیرک کمپنی جان تھارنٹن نے ملاقات کی جس میں ریکوڈک کاپر، گولڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
وفاقی وزیر علی نے کہا کہ ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کیلئے فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبہ ایکسپورٹ، معدنی شعبے کی ترقی کیلئے سٹرٹیجک اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔
اس موقع پر جان تھارنٹن نے کہا کہ بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
منصوبے کیلئے حکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔


