ہومانٹرنیشنلامریکہ ایران کے زیرِ زمین افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہا ہے،...

امریکہ ایران کے زیرِ زمین افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہا ہے، ڈؤنلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے اس افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہا ہے جو ملبے کے نیچے دفن ہے اور اس معاملے کی ذمہ داری امریکی سپیس فورس کے پاس ہے۔

ٹرمپ نے آزاد صحافی شیرل ایٹکسن کو گزشتہ ہفتے ریکارڈ کئے گئے انٹرویو، جو اتوار کو نشر ہوا، میں کہا کہ اگر کوئی ایرانی افزودہ یورینیم کے قریب گیا تو امریکہ کو اس کا علم ہو جائے گا اور ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج کو ایران میں ہر ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے صرف مزید دو ہفتے درکار ہوں گے۔ ان کے بقول ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزید دو ہفتوں تک کارروائی کرکے ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کچھ مخصوص اہداف تھے جنہیں ہم نشانہ بنانا چاہتے تھے اور ہم ان میں سے تقریباً 70 فیصد پر حملے کر چکے ہیں، تاہم ابھی مزید اہداف بھی موجود ہیں جنہیں ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے رپورٹ کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لئے امریکہ کی تازہ مجوزہ دستاویز کے جواب میں ایران نے اپنا ردعمل اتوار کو ثالث پاکستان کے حوالے کر دیا ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں