ہومتازہ ترینبنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری،...

بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری، اللہ کی مدد کی نشانی تھی، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص صرف ایک آپریشن نہیں، پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری، اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔

یوم معرکہ حق پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، وہ صف جس میں دل ایک ،قدم ایک اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے، بین المرصوص صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں