ہومپاکستانوزیراعظم سے قطری ہم منصب کا رابطہ، قریبی روابط جاری رکھنے پر...

وزیراعظم سے قطری ہم منصب کا رابطہ، قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور قطر نے خطے کی صورتحال پر قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنمائوں نے بدلتی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کیلئے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی، دونوں رہنمائوں نے امن کی جاری کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام فریقین کی طرف سے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ہم امیر قطر کے آئندہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، ان کے دورے سے دونوں ممالک کی پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں