ہومانٹرنیشنلامریکی افواج کاایرانی پرچم بردار خالی تیل بردار جہاز پر حملہ

امریکی افواج کاایرانی پرچم بردار خالی تیل بردار جہاز پر حملہ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی افواج نے ایک ایرانی پرچم بردار خالی آئل ٹینکر کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا جو ایرانی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی بدھ کو امریکی مشرقی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اس وقت کی گئی جب ہدف بننے والا جہاز ’’حسنہ‘‘ بین الاقوامی سمندری حدود سے گزرتے ہوئے خلیج عمان میں واقع ایک ایرانی بندرگاہ کی جانب رواں دواں تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’حسنہ کے عملے کی جانب سے بار بار وارننگز نظر انداز کئے جانے کے بعد امریکی افواج نے یو ایس ایس ابراہم لنکن (سی وی این 72) سے اڑان بھرنے والے امریکی بحریہ کے ایف/اے-18 سپر ہارنیٹ طیارے کی 20 ملی میٹر کینن گن سے کئی گولیاں چلا کر ٹینکر کا رخ موڑنے والا نظام ناکارہ بنا دیا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ حسنہ اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہا۔

کمانڈ کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے کی کوشش کرنے والے جہازوں کے خلاف امریکی ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار ہے۔

ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کو نکالنے کے لئے پینٹاگان کا مشن روک دیا ہے تاہم ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مکمل قوت اور موثر انداز میں برقرار رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں