سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے یو این آر ڈبلیو اے کو 20لاکھ ڈالر کا امدادی چیک پیش کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے چیک یو این آر ڈبلیو اے کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مملکت مسئلہ فلسطین کی حمایت، برادر فلسطینی عوام کی مدد اور یو این آر ڈبلیو اے کے بجٹ کی معاونت کا پختہ عزم رکھتی ہے تاکہ ایجنسی فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی سماجی، انسانی، تعلیمی اور طبی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرسکے۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو انسانی خدمات کی فراہمی اور تکالیف کم کرنے کیلئے یو این آر ڈبلیو اے کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔


