ہومانٹرنیشنلایران کو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا، امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے،...

ایران کو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا، امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے، مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ ایران کو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا، ہم کسی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

ایرانی صدر نے اپنے بیانات و سوشل میڈیا پیغامات میں کہا کہ مسلمان صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں، کسی بھی طاقت کے دبائو کو قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ ایران کو فوجی حملوں کی دھمکیاں دینا بند کریں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں ناانصافی، قانون کی خلاف ورزی اور ظلم بڑھ رہا ہے جس کی بڑی وجہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خود کو ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے جو اخلاقی اصولوں پر قائم ہے اور عالمی سطح پر انصاف اور استحکام کا حامی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں