ہومتازہ ترینہدف صرف بنگلہ دیش کیخلاف سیریز نہیں، ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل تک...

ہدف صرف بنگلہ دیش کیخلاف سیریز نہیں، ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل تک رسائی ہے، شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بنگلہ دیش کیخلاف سیریز نہیں، ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل تک رسائی ہے۔

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمارے لئے ٹیسٹ کا بڑا لمبا سیزن ہے، امید ہے کنڈیشنز ہمارے لئے اچھی ہوں گی اور ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس ٹیسٹ سیریز کو نہیں بلکہ ٹیسٹ چمپئن شپ کو دیکھ رہے ہیںکہ اس کے فائنل میں کیسے پہنچا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز میں ٹف ہوتی ہے، لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی تیاری کیا کی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا 100فیصد ٹارگٹ فائنل کھیلنا ہے ،اس کے لئے ہم نے بہترین کرکٹ کھیلنی ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں