ہومتازہ ترینآئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے،...

آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے، بجٹ میں ٹیکس چھوٹ، رعایتیں کم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق 2026-27ء کے بجٹ کی تیاری کیلئے وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مالی بوجھ سے بچنے کیلئے توانائی و ایندھن کی قیمتوں میں بر وقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کرنے، توانائی و بجلی نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں کم سے کم رکھی جائیں۔

بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنے، سیلز ٹیکس استثنیٰ میں کمی و اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہاہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں کم از کم 1فیصد اضافہ کیا جائے ،قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ماہرین نے عالمی حالات میں بہتری ،معاشی اصلاحات سے آئندہ مالی سال کی درمیانی مدت میں شرحِ نمو کا ہدف 5.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں