ہومتازہ ترینسال 2026 کی پہلی سہ ماہی، چین کے شہر ’’یی وُو‘‘  کی...

سال 2026 کی پہلی سہ ماہی، چین کے شہر ’’یی وُو‘‘  کی غیر ملکی تجارت نے نئی بلندیوں کو چُھو لیا

یی وُو شہر

مشرقی صوبہ ژے جیانگ، چین

"دنیا کی سپر مارکیٹ” کے نام سے مشہور چین کا ’’یی وُو‘ شہر عالمی سطح پر چھوٹی اشیاء کی سب سے بڑی تھوک منڈی کی میزبانی کرتا ہے۔

اسے عموماً چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کی ایک جھلک اور عالمی سطح پر چھوٹی اشیاء کی تجارت کے ایک پیمانے کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

اس وقت یی وُو کی چھوٹی اشیاء کی منڈی میں 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد کاروباری ادارے موجود ہیں جو 230 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مالی سے تعلق رکھنے والا تاجر

"فٹبال کا سامان بنیادی طور پر تین ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔مالی، کوٹ ڈی آئیوری اور برکینا فاسو۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سعودی تاجر

"میں یہاں مہینے میں ایک بار آتا ہوں۔ اس مرتبہ میں نے 10 ہزار اشیاء کا آرڈر دیا ہے۔”

سال 2025 میں یی وُو کی برآمدات کی مالیت چین کے تمام ضلعی سطح کے علاقوں میں پہلے نمبر پر رہی۔

سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں یی وُو کی مجموعی غیر ملکی تجارت 209 ارب 37 کروڑ یوآن (تقریباً 30 ارب 51 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

یہ شرح سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے جو قومی اوسط سے 10 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

ژے جیانگ ڈیولپمنٹ اینڈ پلاننگ انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر پان ییگانگ کے مطابق یی وُو کی کامیابی بنیادی طور پر اصلاحات، جدت اور ادارہ جاتی پیش رفت کے ایک سلسلے پر منحصرہے۔

ان کوششوں میں درآمدی تجارت کے ماڈلز میں مسلسل جدت لانا، سرحد پار ای کامرس نظاموں کو بہتر بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی کے ساتھ ساتھ داخلے اور اخراج کے طریقہ کار سے متعلق پالیسیوں میں اصلاح بھی شامل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): بھارتی تاجر

"کسٹمز ڈیکلریشن کی زیادہ سے زیادہ حد جو پہلے 50 ہزار امریکی ڈالر فی کھیپ ہوا کرتی تھی اسے بڑھا کر ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر فی کھیپ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب میں سامان کی زیادہ مقدار ایک ساتھ بھیج سکتا ہوں۔”

یی وُو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شہر یی وُو کی غیر ملکی تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں یی وُو نے نئی تجارتی بلندی حاصل کی

یی وُو چھوٹی اشیاء کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی تھوک منڈی ہے

شہر 230 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارت کر رہا ہے

یی وُو میں 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد کاروباری ادارے فعال ہیں

2025 میں یی وُو برآمدات کے لحاظ سے چین میں پہلے نمبر پر رہا

رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیر ملکی تجارت 209 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

25 فیصد ا یہ سالانہ اضافہ قومی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ ہے

ترقی کا راز اصلاحات، جدت اور بہتر تجارتی پالیسیوں میں پوشیدہ ہے

سرحد پار ای کامرس اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں میں بہتری لائی جا رہی ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں