ہومانٹرنیشنلامریکی حملوں میں سامان بردار کشتیوں پر سوار 5 شہری جاں بحق...

امریکی حملوں میں سامان بردار کشتیوں پر سوار 5 شہری جاں بحق ہوئے،ایرانی میڈیا

تہران (شِنہوا) ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی حملوں میں کارگو کشتیوں پر سوار پانچ شہری جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے چھ ایرانی سپیڈ بوٹس کو نشانہ بنایا، تاہم ایران کے کسی بھی جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا، اس لیے واقعے کی نوعیت کی تصدیق کے لئے مقامی ذرائع سے رجوع کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی کہ امریکی افواج نے دو چھوٹی شہری سامان بردارکشتیوں کو نشانہ بنایا، جو عمانی ساحل کے ساتھ ساتھ خصب سے ایران کی جانب جا رہی تھیں، جس کے نتیجے میں ان پر سوار پانچ شہری جاں بحق ہو گئے۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ بریڈ کوپر نے پیر کے روز کہا تھا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی چھ چھوٹی کشتیوں کو ڈبو دیا ہے۔

کوپر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایرانی کشتیوں کو امریکی اپاچی اور ایم ایچ-60 سی ہاک ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں