پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11کے کوالیفائر میچ کیلئے ٹکٹ خریدنے کی کوشش کرنیوالے رل گئے ہیں۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کے سامنے چائنا گرائونڈ میں سینکڑوں افراد ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں مگر انہیں ٹکٹ نہیں مل رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونیوالے کوالیفائر میچ کیلئے متعلقہ ادارے کے تحت فزیکل ٹکٹ فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
موقع پر موجود کرکٹ کے مداحوں کا کہنا تھا وہ صبح آٹھ بجے ہی چائنا گرانڈ پہنچ گئے تھے، متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے صبح 10بجے ٹکٹ کی فروخت کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود متعلقہ ادارے کے باکس آفس پر کوئی فرد موجود نہیں تھا۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ معاملے کو متعلقہ حکام تک پہنچا دیا گیا ہے، حکام نے ٹکٹس کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔


