ہومتازہ ترینبابر اعظم نے مداح کا خواب پورا کردیا، ساتھ بیٹھ کر اپنا...

بابر اعظم نے مداح کا خواب پورا کردیا، ساتھ بیٹھ کر اپنا پرانا میچ دیکھا، انکی بیوی سے بھی فون پر بات کی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے مداح کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کے ایک مداح نے ایک خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ایک دن میں اپنے گھر کیلئے ایک بڑی ایل سی ڈی خریدوں گا تا کہ جب میرے بچے بڑے ہوں تو میں آرام سے بیٹھ کر بابر اعظم کے میچز دیکھ سکوں، چاہے مجھے پرانے میچز ہی کیوں نہ دیکھنے پڑیں۔

جب پشاور زلمی کی انتظامیہ نے یہ وائرل ویڈی دیکھی تو مداح کی سٹار بیٹسمین کیساتھ خصوصی ملاقات کروائی، خصوصی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے آغاز میں بابر اعظم کہتے ہیں ہم نے ایک مداح کی ویڈیو دیکھی تھی، ابھی ان سے ملنے جا رہے ہیں۔

سٹار بیٹسمین اپنے مداح سے ملتے ہیں، اسے اپنی سائن کی ہوئی ایک جرسی تحفے میں دیتے ہیں اور اس کیساتھ بیٹھ کر اپنا ہی میچ دیکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے مداح کی اہلیہ سے بھی فون پر بات کی، پشاور زلمی نے مداح کو ایک سی ڈی بھی تحفے میں دی اور اسکا ایک بڑا خواب پورا کر دیا۔

ویڈیو کے اختتام پر مداح کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور وہ اپنا خواب پورا کرنے پر پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں