ہومتازہ ترینلندن میراتھن، پاکستانی رنرز کی بہترین کارکردگی، سب کی توجہ حاصل کرلی

لندن میراتھن، پاکستانی رنرز کی بہترین کارکردگی، سب کی توجہ حاصل کرلی

لندن میراتھن کے 46ویں ایڈیشن میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

پاکستان اور بیرون ملک مقیم 30سے زائد پاکستانی ایتھلیٹس عالمی مقابلے میں شریک ہوئے جنہوں نے نہ صرف ریس مکمل کی بلکہ اپنی فٹنس، حکمت عملی اور مستقل مزاجی سے ایک مضبوط تاثر بھی چھوڑا۔

ایونٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی رنر عبداللہ محمد اطہر نمایاں رہے جنہوں نے 2گھنٹے 39منٹ 53سیکنڈ کے وقت کیساتھ سب سے تیز پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے ابتدا ہی سے رفتار کو قابو میں رکھا، پہلے 10کلومیٹر 39منٹ 7سیکنڈ میں مکمل کئے جبکہ ہاف میراتھون ایک گھنٹہ 18منٹ 23سیکنڈ میں عبور کیا،ریس کے دوران انکی اوسط رفتار 3:41سے 3:49فی کلومیٹر کے درمیان رہی جو ایک مستحکم اور منصوبہ بند رن کی عکاسی کرتی ہے، جہاں اکثر رنر آخری مراحل میں تھکن کا شکار ہو جاتے ہیں وہیں اطہر نے غیر معمولی کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی رفتار کو برقرار رکھا اور 4منٹ فی کلومیٹر کے حساب سے ریس کا اختتام کیا۔

اپنی کامیابی پر انکا کہنا تھا کہ دوڑ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ نظم و ضبط اور ذہنی سکون کا ذریعہ بھی ہے، ایک سال قبل وہ 10کلومیٹر 37منٹ میں مکمل کرتے تھے مگر اب اسی رفتار کیساتھ پوری میراتھون مکمل کرنا ان کیلئے بڑی کامیابی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں