ہومپاکستاننشتر ہسپتال ملتان میں لیپرو اسکوپک سرجری شروع کردی گئی

نشتر ہسپتال ملتان میں لیپرو اسکوپک سرجری شروع کردی گئی

نشتر ہسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری سروسز شروع کردی گئیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق لیپرو اسکوپک سرجری کے آغاز پر شعبہ ایمرجنسی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مختلف طبی ماہرین اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وائس چانسلر نشتر ہسپتال نے کہا کہ آج ہسپتال کے شعبہ سرجری کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ یہاں جدید سرجیکل سہولتوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سہولت سے خاص طور پر غریب مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا، کیونکہ لیپرو اسکوپک طریقہ علاج کم تکلیف دہ اور نسبتاً کم خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروس کے آغاز سے جنوبی پنجاب کے مریضوں کو جدید علاج کیلئے اب بڑے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں