ہومتازہ ترینپاکستان فٹبال میں ایک اور تاریخ رقم، انڈر 16 ٹیم پہلی بار...

پاکستان فٹبال میں ایک اور تاریخ رقم، انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

پاکستان فٹبال میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی ہے، پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی بار یوئیفا ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہوگئی ہے جو 24سے 30اپریل تک کھیلا جائیگا۔

اس حوالے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ یوئیفا ایونٹ میں شرکت ایک بڑا بریک تھرو ہے، یہ پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، ایسے ایونٹس سیکھنے کے بہترین پلیٹ فارم ہیں، پاکستان فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 25اپریل کو قازقستان سے ہوگا، 27اپریل کو روس اور 30اپریل کو آذربائیجان سے مقابلہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں