کریباتی کے لئے چین کی پانچویں طبی ٹیم نے حال ہی میں اس جزیرہ نما ملک کی پارلیمنٹ کے ارکان اور عملے کے لئے تین روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا۔
اس طبی کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ، بلڈ پریشر کی جانچ، خون میں شوگر کی پیمائش اور اندرونی امراض کے بارے میں طبی مشاورت شامل تھی۔ مریضوں کے دل کے ٹیسٹ اور پیٹ کے الٹراساؤنڈ بھی کئے گئے۔
مریضوں کو روایتی چینی طب کی جو سہولیات فراہم کی گئیں اُن میں ایکیوپنکچر، کان کے مخصوص پوائنٹس پر علاج اور کپنگ تھراپی شامل تھی۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کورو تیباکابو، افسر برائےپارلیمنٹ اور تعلیمی آگاہی، کریباتی
"چین کی طبی ٹیم نے ہمیں علاج معالجے کی مفت خدمات فراہم کیں جس پر ہم بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر ہم کہنا چاہیں گے کہ یہ ایک بہت اچھی سروس ہے جو ہمیں اس سے پہلے کبھی نہیں ملی۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔”
تراوا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


