ہومتازہ ترینچینی کمپنی ’’جے ٹور‘‘ کی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کے ساتھ جنوبی...

چینی کمپنی ’’جے ٹور‘‘ کی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کے ساتھ جنوبی افریقی منڈی میں انٹری

چینی کارساز کمپنی ’’جے ٹور‘‘نے بدھ کے روز جنوبی افریقہ کے انتظامی دارالحکومت پریٹوریا میں اپنی نئی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی (پی ایچ ای وی) متعارف کرائی ہے۔ اس موقع پر کمپنی نےاپنی ٹی سیریز کے ماڈلز ٹی 1 آئی ڈی ایم اور ٹی 2 آئی ڈی ایم بھی پیش کئے جس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں نئی توانائی والی گاڑیوں کے تیزی سے ترقی کرتے شعبے میں اس برانڈ کی انٹری ہو گئی ہے۔

’’جے ٹور‘‘جنوبی افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر لُو یوآن رین نے بتایا کہ کمپنی کے لئے اپنے پی ایچ ای وی ماڈلز کا تعارف ایک اہم قدم ہے کیونکہ ہم پائیدار نقل و حمل کو صارفین کے لئے بہتر فائدے کے ساتھ متوازن بناتے ہیں۔ یہ گاڑیاں توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران کاربن اخراج کم کرنے کے ساتھ ایندھن کی لاگت کو بھی کم کرتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان نئے ماڈلز کی ڈرائیونگ رینج 1200 کلومیٹر تک ہے۔ یہ گاڑیاں روزمرہ سفر کے لئے مکمل الیکٹرک موڈ میں بھی چل سکتی ہیں جبکہ 30 منٹ سے بھی کم وقت میں 30 فیصد سے 80 فیصد تک تیز چارجنگ حاصل کر لیتی ہیں۔

’’جے ٹور‘‘ انٹرنیشنل کے نائب صدر یوآن آنگو نے بتایا کہ ستمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کی منڈی میں داخلے کے بعد کمپنی کی ماہانہ فروخت تقریباً 400 یونٹس سے بڑھ کر 1800 یونٹس سے بھی متجاوز ہو چکی ہے جو منڈی میں مضبوط پذیرائی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر نئی توانائی والی گاڑیوں کی منڈی کی تیز رفتار توسیع اور پی ایچ ای ویز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی جنوبی افریقہ میں نئے ماڈلز متعارف کرا رہی ہے تاکہ مقامی طلب کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے اور صارفین کے ڈرائیونگ تجربے میں بھی بہتر ی آئے۔

لانچ سے قبل مقامی ڈیلرز کو گاڑیوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے لئے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے گاڑیاں بنانے والی چینی کمپنیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آٹو انویسٹمنٹ موٹر گروپ کے ای جے پریٹوریئس نے کہا کہ چین سے آنے والے نئے ماڈلز نے جدید ٹیکنالوجی اور مضبوط پروڈکٹ خصوصیات کے امتزاج کے باعث منڈی کے اعلیٰ درجے والے حصے میں مضبوط جگہ بنا لی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ای جے پریٹوریئس، آٹو انویسٹمنٹ موٹر گروپ

"چینی کمپنیاں جنوبی افریقہ کی منڈی میں زبردست انداز میں داخل ہو رہی ہیں۔”

ایس ایم ایچ گروپ کے اسکاٹ کاوڈری نے بھی اسی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی برانڈز جنوبی افریقہ کی منڈی میں تیزی سے چھا رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اسکاٹ کاوڈری، ایس ایم ایچ گروپ

"چینی مصنوعات نے یقینی طور پر معیار کو بلند کیا ہے اور اس وقت معیار، ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور بالخصوص قیمت کے لحاظ سے جنوبی افریقہ کی منڈی میں ایک مضبوط حریف بن کر ابھر رہی ہیں۔”

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

جنوبی افریقہ میں چینی آٹو برانڈ ’’جے ٹور‘‘ کی بڑی لانچ

پریٹوریا میں نئی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی کی رونمائی کی گئی

ٹی سیریز کے 2نئے ماڈلز ٹی1 آئی ڈی ایم، ٹی2 آئی ڈی ایم بھی پیش

چینی کمپنی نے نئی توانائی کی گاڑیوں کی افریقی منڈی میں قدم رکھ لئے

پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے ایندھن کی بچت اور کم کاربن اخراج ہو گا

ایک بار مکمل چارجنگ پر 1200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے گی

30 منٹ سے کم وقت میں 30 سے 80 فیصد فاسٹ چارجنگ ہوتی ہے

کمپنی کی فروخت 400 سے بڑھ کر 1800 یونٹس ماہانہ تک پہنچ گئی

جنوبی افریقہ میں چینی گاڑیاں تیزی سےمقبولیت حاصل کر رہی ہیں

مقامی ڈیلرز بھی چینی آٹو برانڈز پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں