وفاقی وزارت صحت نے اسلام آباد میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک اضافے سے متعلق شائع ہونیوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کیسز کے اعداد و شمار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور 15ماہ کے کیسز کو یکجا کر کے سنسنی پھیلائی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی وبا کے پھیلا کا کوئی ثبوت موجود نہیں اور شہر میں صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر ایچ آئی وی کیسز میں کوئی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا، رپورٹ کئے گئے 618کیسز میں سے صرف 210مریض اسلام آباد کے رہائشی ہیں جبکہ باقی کیسز دیگر شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں مجموعی اعداد و شمار میں شامل کیا گیا، مخصوص گروپس میں کیسز کی نشاندہی کو عمومی پھیلا نہیں سمجھا جا سکتا۔


