ہومانٹرٹینمنٹبھارت کے سب سے بڑے کنوارے کیساتھ ڈانس کرتے گھبراہٹ ہوتی ہے،...

بھارت کے سب سے بڑے کنوارے کیساتھ ڈانس کرتے گھبراہٹ ہوتی ہے، ورون دھون

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنیوالی فلم ہے ”جوانی تو عشق ہونا ہے” کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا پہلا گانا ویاہ کروا دو جی حال ہی میں جاری کیا گیا ہے، اسی گانے کی شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان نے ورون دھون کو ہلکے پھلکے انداز میں ٹرول کیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان ورون کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہیں، ہک سٹیپ مکمل کرنے کے بعد ورون سلمان کے پاس آتے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی پر انکی رائے لے سکیں جس پر سلمان خان مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں یہ ریہرسل تھی یا اصل شاٹ اس جملے پر سیٹ پر موجود سب افراد بشمول ڈیوڈ دھون ہنس پڑتے ہیں۔

ورون دھون نے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمیشہ بھارت کے سب سے بڑے کنوارے کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے گھبراہٹ ہوتی ہے۔

گانے میں ورون دھون کیساتھ مرنال ٹھاکر بھی پرفارم کر رہی ہیں جبکہ اسے میکا سنگھ اور اسیس کور نے گایا ہے اور بول وایو نے تحریر کئے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مداح سلمان خان کے مزاحیہ انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں