ہومتازہ ترینبابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ، ناقابل یقین...

بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ، ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بناکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا، پوری اننگ کے دوران انہوں نے صرف ایک ڈاٹ بال کھیلی، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلتے ہوئے محض ایک ہی ڈاٹ بال کا سامنا کیا ہو۔

بابر اعظم نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، یہ انکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بارہویں سنچری ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانیوالوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں