اتوار, جنوری 18, 2026
ہومپاکستانسلامتی کونسل غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرے، پاکستان

سلامتی کونسل غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرے، پاکستان

نیو یارک: پاکستان نے یو این سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کیساتھ سنگین مذاق ہے، ہم ایسے ادارے کاحصہ نہیں بن سکتے جو خاموش تماشائی بنا رہے۔

فلسطینی مقبوضہ علاقوںکی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں بربریت ڈھا کر اسرائیل یو این قراردادوں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ساتھ سنگین مذاق ہے، ہم ایسے ادارے کاحصہ نہیں بن سکتے جو خاموش تماشائی بنا رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ  سلامتی کونسل غزہ پر خاموشی توڑ کر اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس اخلاقی دیوالیہ پن کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں، سلامتی کونسل اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!