بدھ, جنوری 14, 2026
ہومپاکستانپاکستان کی خودمختاری، جمہوریت ،عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام...

پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت ،عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، صدر مملکت

کراچی: صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان وژن کے مطابق پاکستان کو ترقیافتہ، خود مختار،عوام دوست ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، انہوں نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی،  اور ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد اور خودمختار تشخص دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی، مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی اور مزدوروں، کسانوں ،پسے ہوئے طبقے کو حقوق دے کر بااختیار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوئی، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو  کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!