لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کسانوں کو گندم کی جائز قیمت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی انقلاب کیلئے بجلی، تیل کی قیمتوں میں کمی لازم ہے۔جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے،تاہم عوام کو مزید ریلیف دیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی انقلاب کے لیے بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں کمی لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گندم کی جائز قیمت دی جائے، گندم کے کاشت کاروں کا استحصال ہو رہا ہے۔


